آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

فائل فوٹو


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ٹاپ 10 باؤلرز میں شامل ہو گئے۔

شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں 10ویں پوزیشن آ گئی ہے جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ میچ بچایا تھا۔


متعلقہ خبریں