ناظم جوکھیو قتل کیس:جام عبدالکریم، جام اویس سمیت 8 ملزمان کے نام خارج


 ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان سے جام عبدالکریم، جام اویس سمیت 8 ملزمان کے نام خارج کردیے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی  میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آگئی۔ کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان عدالت میں جمع کروادیا۔

چالان سے جام عبدالکریم، جام اویس سمیت 8 ملزمان کے نام خارج کردیے گئے ہیں۔کیس میں حیدر، معراج اور نیاز  کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کے دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جام عبدالکریم بجار سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے  پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کو معاف کرنے اور کیس کی پیروی نہ کرنے کا بیان دیا تھا۔


متعلقہ خبریں