اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل کو ہوگا، شیڈول جاری


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں اور اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اپریل دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے اور کوئی حل نہیں،فوادچودھری

واضح رہے کہ اسد قیصر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد سے نشست خالی تھی۔ اسد قیصر نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے اسپیکر شپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں