تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، پشاور اور کراچی جلسوں پر مشاورت


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں  پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں  پشاور اور کراچی جلسوں سمیت سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

بنی گالہ میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری، فرخ حبیب،شیریں مزاری، علی امین گنڈا پور اور شہباز گل نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور اورکراچی  سمیت ملک بھر میں ہونے والے جلسوں پر مشاورت کی گئی اور آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں