خط کی تحقیقات کیلئے مضبوط کمیشن بنایا جائے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خط کی تحقیقات کے لیے مضبوط کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات ہوں کہ خط میں کون کون لوگ ملوث تھے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے مختلف مواقع پر امریکہ کو خدمات فراہم کیں اور وکی لیکس کا مرحلہ اب دوبارہ آزمایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ خط پاکستان کے تمام اہم اداروں کے پاس موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ خط کے معاملے پر مضبوط کمیشن بنایا جائے اور چاہتے ہیں کہ تحقیقات ہوں کہ خط میں کون کون سے لوگ ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم،ایف آئی اے کی سرزنش

فواد چودھری نے کہا کہ کون سی سازش کب شروع ہوئی اور کیسے یہاں تک معاملات پہنچے تحقیقات ہونی چاہئے۔ غیر ملکی طاقت نے پاکستان میں حکومت بدلی۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے خط چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دیا ہے اور اب خط کی تحقیقات کے لیے مضبوط کمیشن بنایا جائے۔ پاکستان کے بڑے سیاسی لیڈر 9 دن امریکہ میں مقیم رہے اور ملاقاتیں کرتے رہے۔ اگر سپریم کورٹ نے لیٹر گیٹ کی تحقیقات نہ کرائیں تو عوام سے دھوکہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں