پاک امریکہ فوجی تعلقات بہترین، سیاسی امور پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون


واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کی مسلح افواج کے درمیان بہترتعلقات ہیں۔

امریکی صدر پاکستانی وزیراعظم کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کا جواب دینے سے گریز

ہم نیوزنے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی پینٹاگون کے ترجمان نے دوران بریفنگ پاکسان کے اندرونی سیاسی امور پر بات کرنے سے گریز کیا۔

ترجمان پینٹاگون نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

امریکا نے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیزخط کے الزامات پھر مسترد کردیے

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ سیکیورٹی اوراستحکام سے متعلق پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔

ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کی مسلح افواج کے درمیان بہترتعلقات ہیں، خطےمیں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

روس یوکرین پر حملے کے بعد چین پر ایک بوجھ بن چکا ہے، پینٹاگون

واضح رہے کہ چند روز قبل دوران بریفنگ جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے استفسار کیا گیا تھا کہ کیا اب امریکی صدرپاکستانی وزیراعظم کو فون کریں گے؟ تو انہوں نے واضح جواب دینے سے انکارکردیا تھا۔


متعلقہ خبریں