امارات میں موجود پاکستانی احتجاجی جلسوں سے گریز کریں، پاکستانی سفارتخانہ

UAE Flag

متحدہ عرب امارات پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنے پر کڑی سزائوں کا اعلان


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی سفارتخانے نے امارات میں موجود پاکستانی شہریوں کو سیاسی احتجاج کرنے سے منع کر دیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ امارات میں موجود پاکستانی احتجاجی جلسوں سے گریز کریں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، یہاں احتجاجی جلوس غیر قانونی ہیں لہٰذا اماراتی قوانین کا احترام کریں۔

یو اے ای نے چار ممالک پر پابندی لگا دی

پاکستانی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قانون کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں