عمران خان کو قومی اسمبلی سے ہٹانے کا آرڈر دیا گیا تھا، فواد چودھری

عمران خان کو قومی اسمبلی سے ہٹانے کا آرڈر دیا گیا تھا، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی سے ہٹانے کا آرڈر دیا گیا تھا، خط عمران خان کو ہٹانے کے لیے آیا تھا، پنجاب یا خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے نہیں آیا تھا۔

کراچی، آپ کی طرف دیکھ رہا ہے، خالد مقبول: امیدیں مل کر پوری کریں گے، شہبازشریف

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ خط کے معاملے پر چیف جسٹس صاحب کمیشن بنائیں، کمیشن بننے کے بعد بہت سی چیزیں سامنے آجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہشمند ہیں کہ جلد از جلد صاف و شفاف انتخابات ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے ہوتے ہوئے اسمبلی میں استعفے دیے تھے،
اسمبلی میں استعفے اس لیے دیئے تھے کہ فوری طور پر منظور ہوجائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب وہ کہتے ہیں کہ اسپیکر ہر ایک کو بلا کر استعفے قبول کریں گے لیکن آج یا کل استعفے منظور ہو کر الیکشن کمیشن کو بھیج دیے جائیں گے۔

فواد چودھری نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے ہوتے ہوئے ہم نے اسمبلی میں کیا کرنا ہے؟

انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے اور کوئی حل نہیں،فوادچودھری

پروگرام میں شریک مہمان ندیم افضل چن نے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ اب گیٹ نمبر 4 کی چابی ڈھونڈ رہے ہیں ،تحقیقات ہوں گی تو پتہ چل جائے گا کہ ان کا بیانیہ سچا تھا یا جھوٹا؟ تاہم ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کھلے گا، پنجاب کے کیسز کھلیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان کامل علی آغا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دروازے بند کر کے سیاست نہیں کی جاسکتی،شریف خاندان کی سوچ مسلم لیگیوں والی نہیں ہے، کرپشن جہاں بھی ہو کھلنی چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ کے قوانین موجود ہیں جس نے خلاف ورزی کی اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں کامل علی آغا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے، طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کی رائے تھی کہ (ن) لیگ کا ساتھ دینا چاہیے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین بھی ہمارے ہی فیصلے کے ساتھ ہوں گے۔

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جیل بھی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

بریکنگ پوائنٹ ود مالک کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کے استفسار پر کامل علی آغا نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ چودھری شجاعت حسین کا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پروگرام میں کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کی محب وطنی سب کے سامنے آجائے گی، سیکریٹری اسمبلی نے جو کچھ کیا وہ پرویزالٰہی کے کہنے پر کیا لیکن یہ پنجاب اسمبلی ہے ہر چیز پرویزالٰہی کے کہنے پر نہیں ہوگی۔

ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جس کی شکل پسند نہ آئے اسے باہر نکال دیا جائے۔

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 16 اپریل کو کرانے کا حکم، ڈپٹی اسپیکر چیئر کریں گے

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرویزالٰہی نے مٹھائی کھا لی تھی ساتھ دعا بھی کرد ی تھی، 18 کروڑ کی گھڑی کہاں بیچی گئی؟ سب کو پتہ ہے۔


متعلقہ خبریں