دنیا میں جو آدمی عمران خان جتنا مقبول ہوتا ہے اسے ختم کردیا جاتا ہے، شیخ رشید

دنیا میں جو آدمی عمران خان جتنا مقبول ہوتا ہے اسے ختم کردیا جاتا ہے، شیخ رشید

پشاور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، دنیا میں جو آدمی عمران خان جتنا مقبول ہوتا ہے اسے ختم کردیا جاتا ہے۔

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جیل بھی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام رنگ روڈ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کہا ہے لاہور کے جلسے پر نظر ثانی کریں، عمران خان کو واپس لائیں گے، ان کے لیے جیلوں کو بھردیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگلے ماہ کی 29 تاریخ کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے واپس لے کر آئیں گے، 16 تاریخ کو کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیلو ہائے کروں گا، صدر کے خلاف تحریک کو ناکام کریں گے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ مراسلہ خود دیکھا جس میں پاکستان کو دھمکی دی گئی، ہمارے لیڈر نے دنیا بھر میں مسلم امہ کا مقدمہ لڑا، مراسلہ میں نے خود پڑھا جس میں لکھا تھا عمران خان کو ہٹایا جائے۔

عمران خان کو قومی اسمبلی سے ہٹانے کا آرڈر دیا گیا تھا، فواد چودھری

قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کی آواز بنے، دنیا بھر مقدمہ لڑا، میرے نوجوانوں کٹھ  پتلی حکومت کا مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کلمے کے نام پر بنا، کبھی غلامی نہیں کریں گے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ مخالفین سے کہتا ہوں تم نے عمرا ن خان سے ٹکر لی ہے اب گھبرانا نہیں، نومبر سے امریکہ میں سازش شروع ہوئی، جس دن عمران خان نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا اس دن سے سازش شروع ہوئی۔

انہوں ںے کہا کہ کہا گیا اگر عدم اعتماد میں عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کردیں گے، ہم امریکیوں کی غلامی نہیں کریں گے، مقابلہ کریں گے، پاکستان کو صرف عمران خان پیروں پرکھڑا کرسکتا ہے، مخالفین کوکہتا ہوں ،گھبرانانہیں، اب مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔

خط کی تحقیقات کیلئے مضبوط کمیشن بنایا جائے، فواد چودھری

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان امریکی غلام ہیں، اب یہ لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے، امریکہ کہتا ہے کچھ نہیں کیا تو پھرہمارے 20 اراکین اسمبلی غدار کیسے ہو گئے؟

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے امتحان میں پشاور کامیاب ہوگیا، شہبازشریف کو سب سے پہلے مبارک باد نریندر مودی نے دی، کہتے ہیں بڑا پیار ہے، میں کہتا ہوں پیار نہیں کاروبار ہے، جو کشمیریوں کا قاتل ہے تم انہیں ساڑیاں بھیجتے ہو، شادیوں پر بلاتے ہو۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا یہ سارے ایک دن میرے خلاف جمع ہوجائیں گے، بتایا جائے کیا مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا نظریہ ملتا ہے؟ ساڑھے تین سال ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی مخالفت کی اور ان کے ساتھ مل گئے، 16 تاریخ کو کراچی میں پردہ اٹھاؤں گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ سب عمران خان کے خوف کی وجہ سے اکٹھے ہوگئے ہیں، پاکستان مقروض ہوگیا اور دو خاندانوں کی تجوریاں بھر گئیں، یہ دو خاندان پاکستان کے مفادات کا سود ا کرنے آئے ہیں، ساڑھے تین سال یہ کہتے رہے کہ الیکشن کراؤ، آج جب ہم نے کہا الیکشن کراتے ہیں تو چھپ گئے ہیں۔

عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے، چودھری پرویز الٰہی

ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیا پاکستان دیکھنا ہے تو عمران خان کو دو تہائی اکثریت دینا ہوگی،
مفاد پرست ٹولے نے امریکی مراسلے کو مان لیا، ہم نے مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس مراسلے پر کمیشن بنا دیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا، 20 ایم این ایز بک گئے، پیسوں اور ٹکٹوں پر ایم این ایز کو خریدا گیا۔


متعلقہ خبریں