اوورسیز پاکستانیوں کے مسلسل 2 ارب ڈالرسےزائد رقوم بھیجنےکا ریکارڈ برقرار

Dollar

 مارچ کے مہینے میں بھی اوورسیز پاکستانیوں نےمسلسل 2 ارب ڈالرسےزائد رقوم ملک بھیجنےکا ریکارڈ برقراررکھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں 2.8ارب ڈالر وصول کیے گئے۔یہ کسی بھی مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد کی بلند ترین سطح ہے۔

مالی سال22 کے 9 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ برس کے مقابلے میں7.1فیصداضافہ ہوا۔ترسیلات زر نے جون2020 سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی غیر معمولی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،برطانیہ اور امریکہ سے ترسیلات زربھیجیں


متعلقہ خبریں