تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے۔

یاد رہے ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے سے متعلق خط لکھا گیا تھا،خط میں قومی اسمبلی توڑنے کے90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا تھا۔

تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انہیں حلقہ بندیاں کرنے میں وقت درکار ہے۔


متعلقہ خبریں