وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی، آج واپس کر رہا ہوں: مستعفی عبدالقیوم نیازی کا عمران خان کے نام پیغام

وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی، آج واپس کر رہا ہوں: مستعفی عبدالقیوم نیازی کا عمران خان کے نام پیغام

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان نیشنل سیکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی توثیق ہے، فواد چودھری

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدرآزاد کشمیر کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے نام دئے گئے پیغام میں کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی، آج واپس کر رہا ہوں۔

ہم نیوز نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اہم ملاقات کی تھی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کسی سازش کا ذکر نہیں، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، میجر جنرل افتخار بابر

ملاقات کے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے مرکزی قیادت کی جانب سے انتہائی اہم پیغام وزیراعظم آزاد کشمیرکو پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے ہی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے آج پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے شکوہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں ہے، اپنے خلاف سازش کو ثابت کروں گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلاول

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان کی جانب سے سردار عبد القیوم نیازی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا اور انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا گیا تھا لیکن اب یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں