ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلاول

عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنا نہ صرف ہر ادارے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا آسان نہیں ہو گا۔

خود سیاسی زندگی کا انتخاب نہیں کیا، والدہ کے قتل کے بعد سیاست میں آنا پڑا، بلاول بھٹو

مزید کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا جواب جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔


متعلقہ خبریں