رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے


بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں صرف ان دونوں کے خاندان اور قریبی لوگ ہی شریک ہوئے۔

دلہن کے والد مہیش بھٹ کے ساتھ پوجا بھٹ اوراپنی فیملی کے ساتھ شویتا بچن اور ان کی بیٹی ناویا نندا جیسے ستارے شادی میں پہنچے۔

نو بیہاتے جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح دونوں کو ڈھیروں مبارکبادیں دینی شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بعد ممبئی کے تاج ہوٹل میں شاندار ریسیپشن دیں گے جس میں فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں کو بلایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں