اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے چلے گئے

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔

ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ

ہم نیوز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 47 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر11 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے ہیں جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر17 ارب 28 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر47 کروڑ ڈالرز کمی سے 10 ارب84 کروڑ96 لاکھ ڈالرز رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اڑھائی فیصد اضافہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے تحت اس وقت کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب17 کروڑ85 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں