غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینی چاہئے، وسیم اکرم


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینی چاہئے۔

سابق کپتان نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پینٹ سوٹ زیب تن کئے سوئمنگ پول کے اندر کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں سوئمنگ پول میں میں نہا رہا تھا تو لوگوں نے دادوں کی طرح مجھے نصیحتیں کی کہ آپ کو شرم نہیں آتی کہ بغیر قمیض کے نہا رہے ہیں۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اب خوش ہیں کہ تھری پیس سوٹ پہن کر نہا رہا ہوں، نصیحتیں کرنے سے بعض نہ آنا آپ لوگ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)


ٹیگز :
متعلقہ خبریں