حساس ادارے کے افسر پر تشدد: ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان گرفتار


حساس ادارے کے افسر پر تشدد کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کارکنوں کے ہمراہ خود گرفتاری دینے تھانہ گارڈن ٹاؤن پہنچے تھے۔ انہیں دفعہ 109 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

حساس ادارے کے افسر حارث کو گزشتہ شام خواجہ سلمان اور میان نعمان کے گارڈز نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی گاڑی توڑی تھی۔

جس پر 7 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  مقدمے میں شامل 4 گارڈز کو گزشتہ شام ہی گرفتار کرُلیا گیا تھا،گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش کے لئے سیف سٹی کے کیمروں کی فوٹیج اور موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لئے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں