نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا، کسی بھی وقت پاکستان آسکتے ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پیرکوسماعت کےلیے مقرر کردی۔ درخواست گزارنے سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پرگرفتاری کی استدعا کی ہے۔

درخواست گزار نعیم حیدر کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں۔ پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے، نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وطن واپسی: نواز شریف اور اسحاق ڈار کا پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا فیصلہ

یاد رہے 3 روز قبل وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا گیا تھا ۔


متعلقہ خبریں