روس کا میزائلوں سے لیس بحری جنگی جہاز ڈوب گیا


ماسکو: یوکرین کے حملے میں تباہ ہونے والا روس کا بحری جنگی جہاز ڈوب گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ اسود میں ڈوبنے والے روسی جنگی جہاز کو گزشتہ روز یوکرین نے نشانہ بنایا تھا جس سے بحری جہاز کو شدید نقصان پہچا۔ حملے کے بعد بحری جہاز میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

روسی وزارت دفاع نے بحری جنگی جہاز موسکوا کے غرق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کو کھینچ کر واپس روسی بندرگاہ لایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں سمندر برد ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگنے والوں کو روانڈا میں رہنا پڑے گا

ڈوبنے والے روسی بحری جنگی جہاز کا وزن ساڑھے 12 ہزار ٹن تھا اور اس پر جدید ترین اینٹی گن شپ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب تھے۔

واضح رہے کہ یوکرین نے روسی جہاز کے تباہی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں