ایف آئی اے ملزم شہباز شریف تبادلے کر رہے ہیں، عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے: فواد چودھری

ایف آئی اے ملزم شہباز شریف تبادلے کر رہے ہیں، عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے: فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سےغلاموں کومسترد کردیں گے۔

ڈی جی نیب لاہور کو تبدیل کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے فرخ حیبب کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے مقدمے کی تفتیش کرنیوالی ٹیم کو بدلا اور پھر حمزہ شہباز کی تفتیشی ٹیم بھی بدل دی گئی، ایف آئی اے میں من پسند افسران کو لگایا جا رہا ہے، نام نہاد امپورٹڈ حکومت ہم پرمسلط ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پہلے دن نیب کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی گئی، ایف آئی اے ملزم شہباز شریف افسران کی ٹرانسفرکر رہے ہیں، عدالتوں کو شہبازشریف کے اقدام پر نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ پراناپاکستان واپس آنے پرلوگوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، میریٹ ہوٹل میں بزرگ شہری پر تشدد کیا گیا، لاہورمیں پاک فوج کے افسرحارث کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی

فواد چودھری نے کہا کہ چینی اورگھی کی قیمت میں 10،10روپے اضافہ ظلم ہے جب کہ آج بجلی کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایک ٹویٹ پرلوگوں نے لبیک کہا،ن لیگ کو کارکن باہرلانے کے لیے قیمے کے نان کھلانا پڑتے ہیں، پیپلزپارٹی والے اپنے کارکنوں کو پیسے دے کر باہرلاتے ہیں،عمران خان کے کہنے پرارکان اسمبلی نے استعفے دیے جب کہ مریم نواز کے اعلان پر کسی نے استعفے نہیں دیے تھے۔

شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم،ایف آئی اے کی سرزنش

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کراچی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، ہم نے انتخابات کی طرف ہی بڑھنا ہے۔


متعلقہ خبریں