83 روپے کی سمری مسترد، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

petrol

حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا نے  پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹرجب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا، چیئرمین اوگرا نے عندیہ دے دیا


متعلقہ خبریں