عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی بیچ دی تو کیا جرم کیا؟ فواد چودھری

عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی بیچ دی تو کیا جرم کیا؟ فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے استفسار کیا ہے کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ اس وقت کے وزیراعظم نے حکومت سے خرید لی، عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو کیا جرم کیا؟

ایف آئی اے ملزم شہباز شریف تبادلے کر رہے ہیں، عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے عمران خان پر لگنے والے الزامات کے ردعمل میں کہا کہ میاں شہباز شریف کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آیا کہ شہباز شریف کا الزام ہے کیا؟ شہباز شریف کنفیوژ ہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائیں؟

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی، اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض نہیں بنتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کبھی گھڑی تو کبھی کوئی کریکٹر لے آتے ہیں، شہباز شریف عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں ںے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ شہباز شریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں۔

توشہ خانہ کی تحقیقات ہوں گی، گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے، مریم اورنگزیب

فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں آئے تو پہلے دن چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا، گھی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا جب کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کو دیا گیا ریلیف واپس نہ لیا جائے۔

فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کو کہنا چاہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، لگتا ہے حکومت مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے کی کوشش کرے گی، ہمیں نواز شریف کے واپس آنے پر نظر رکھنی ہے۔

ڈیڑھ کروڑ یا10کروڑ؟ شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت پرنئی بحث

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے نہیں دیں گے، اگر مریم نواز کو پاکستان سے بھگایا گیا تو پوری قوم ایئرپورٹ پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں