پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا ہے۔

83 روپے کی سمری مسترد، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق افطار ڈنر میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نئی کابینہ کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت بھی کی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، پوری کوشش ہوگی کہ حلقوں میں عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔

عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی بیچ دی تو کیا جرم کیا؟ فواد چودھری

میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب مل کر چیلنجز سے نمٹیں گے، میں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ مفادعا مہ کیلئے کیا، گزشتہ حکومت نے رمضان المبارک میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

اصل کہانی: عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بوجھ خود برداشت کرے گی۔


متعلقہ خبریں