رمیز راجہ کو اخلاقی طور پر استعفی دے دینا چاہئے، عاقب جاوید


سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو  اخلاقی طور پر چاہئیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چئیرمین چلتا رہے۔ جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چئیرمین بننے کے چانسز ہیں۔اس دور میں انہوں نے کام بھی اچھے کئے۔ پی ایس ایل بڑا کارنامہ تھا لیکن ابھی کوشش یہی کر رہے ہیں کہ پی ایس ایل کو نیچے لے کر جائیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پروڈکٹ بنانے کے لئے ذمہ داری ہوتی ہے کہ اس کو سنبھالیں۔آئی پی ایل نے کوئی بھی لوکل لیگ نہیں ہونے دی۔

مزید کہا کہ ابھی پی ایس ایل ہچکولے کھا رہا ہے،کبھی مالکان عدالتوں میں جاتےہیں انکو چاہئیے کہ اسکو سنبھالیں۔اس پروڈکٹ کے مسائل کو حل کرنا چاہئیے۔پوری دنیا دائیں طرف چلتی ہے ہم لوگ بائیں جانب جاتے ہیں۔

موقع دیا گیا تو ضرور پاکستان ٹیم کا کوچ بنوں گا، عاقب جاوید

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں سکول کرکٹ اچھی ہوتی ہے، اگر آسٹریلیا بننے کی کوشش کررہے ہیں تو انکے گریڈ کرکٹ بہترین ہوتی ہے۔ ہر ملک کی سکول کرکٹ میں تین دن کی کرکٹ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹر ہونا یا نہ ہونا اس سے فرق نہیں پڑتا ،چئیرمین کے لئے ایڈمنسٹریشن پاوور ہونی چاہئیے۔کرکٹ کی بہتری کے لئے ریسرچ کرتے ہی نہیں۔گراونڈز میں کوئی بھی کھلاڑی سپائیکس پہن کر پریکٹس نہیں کرتا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ بھی ہاکی کی طرح دن بدن نیچے جارہی ہے۔ احسان مانی اور وسیم خان نے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا۔ رمیز راجہ نے احسان مانی اور وسیم خان کے گند کو صاف نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچز کو بہتر کرنا انکا کام تھا۔ڈراپ ان پچز کا یہاں کوئی کام ہی نہیں تھا۔ سنٹرل پنجاب کے سوائے کسی نے کوئی ٹورنامنٹ نہیں کروایا۔ آج بھی ہم پڑھنے والے بچے کو کھیل کے مواقع نہیں دے رہے۔


متعلقہ خبریں