ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا 

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

فوٹو: فائل


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

قاسم سوری  ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ان کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول  ہو گیا ہے۔

قاسم سوری کے استعفیٰ کے بعد اب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔نو منتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کےاستعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ کریں گے۔

قاسم سوری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سےاستعفیٰ پارٹی کے وژن کے مطابق دیا ۔پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملکی مفادات اورآزادی کیلئے لڑیں گے۔ملک آزادی کی تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں