بھارت میں ناشتہ دیر سے دینے پر بہو قتل


نئی دہلی: بھارت میں ناشتے تاخیر سے دینے پر 76 سالہ سسر نے بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سسر کے ہاتھوں بہو کو قتل کرنے کا واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا۔ جہاں گھریلو جھگڑے میں 42 سال بہو سیما راجندر کو سسر نے صرف اس بات پر قتل کر دیا کہ اس نے ناشتہ بنانے میں تاخیر کی۔

مقتولہ کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ مقتولہ کو گولیاں پیٹ میں لگیں اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ منجو سنگھ انتقال کر گئیں

پولیس کے مطابق 76 سالہ ملزم نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے گولی چلائی تھی۔ پستول کو تحویل میں لے لیا گیا ہے تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گھریلو تشدد کے واقعات عام ہیں اور جہیز کم لانے کے باعث بہوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں