پاکستانی تیراک کا قاتل 3 ماہ بعد گرفتار


راولپنڈی: پاکستانی تیراک مصطفیٰ علی کے قتل کا 3 ماہ بعد ڈراپ سین ہوگیا جبکہ قتل میں ملوث سگے چچا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی تیراک مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا معمہ 3 ماہ بعد حل ہو گیا ہے۔

پولیس نے مصطفیٰ علی کے قتل کے الزام میں ان کے سگے چچا کو گرفتار کرلیا ہے جس نے کھلاڑی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گھر کے باہر پھینک دیا تھا۔

رولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاتلی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ قبل قتل ہونے والے پاکستانی تیراک کے قاتل کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مصطفیٰ علی کا قاتل اس کا سگا چچا خالد محمود ہے جس نے اپنے سگے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔

یاد رہے کہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا جبکہ راولپنڈی پولیس نے ملزم کو پیشہ وارانہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔


متعلقہ خبریں