احسن اقبال کو عمر ایوب کا جواب: فیصلہ کمپنی کو کرنا ہے، آپ کو نہیں

احسن اقبال کو عمر ایوب کا جواب: فیصلہ کمپنی کو کرنا ہے، آپ کو نہیں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کارپوریشن سیکٹر کو دھمکیاں دینا تھانیدار ذہنیت کا عکاس ہے۔

عمران خان نے کیا اینگرو کا طیارہ استعمال، احسن اقبال ہو گئے برہم: کہا، یہ ہے کمپنی کا غیر پیشہ ورانہ رویہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ کے جواب کہی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی چارٹرڈ فلائٹس سے کراچی روانگی اور اسلام آباد واپسی کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اینگرو کا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔

یہ فارن فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کو میچ سے باہر کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

سابق وفاقی وزیر عمرایوب نے احسن اقبال کی بات کے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ ’’یہ فیصلہ ایک کمپنی کو کر نا ہے کہ وہ آمدنی کے لیے اپنے اثاثے (ہوائی جہاز) کرائے پر دینے کا فیصلہ کرے، آپ کو نہیں‘‘۔ انہوں ںے کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما عمرایوب نے احسن اقبال سے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ ’’ ویسے آپ کے پیپلز پارٹی کے اتحادی آپ کے ساتھ شامل ہونے کو کیوں تیار نہیں ہیں؟ وہ کیا آپ کو دھوکہ دے رہی ہے؟


متعلقہ خبریں