ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن: ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن: ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: حساس اداروں اور پاکستان آرمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7 سپاہی شہید

ہم نیوز نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ حساس اداروں اور پاکستان آرمی کی جانب سے مشترکہ آپریشن 15 /16 اپریل2022 کی درمیانی شب کیا گیا۔

حساس اداروں اور پاکستان آرمی نے یہ کامیاب مشترکہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں کیا۔

آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک شدگان میں ایک دہشت گرد کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی جو خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر تھا جب کہ دوسرا دہشت گرد احسان عرف دیوا کے نام سے پہچانا گیا۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے ہلاک شدگان کے قبضے سے ان کے زیر استعمال دو مشین گنز کے چار گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد مختلف تخریبی کاررواٸیوں میں ملوث اور مطلوب تھے۔

ہلاک شدگان سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ 11 اپریل 2022 کو ایک حملے میں پولیس کے پانچ جوانوں کی شہادت ہوئی تھی، اس حملے میں بھی یہی دونوں دہشت گرد ملوث بتائے جاتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

ہم نیوز کو متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک شدگان علاقے میں پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے، آئی ای ڈیز حملے اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔ دونوں علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔


متعلقہ خبریں