مصلحت کی حد ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا، کہا ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئے، قوم کو اسکی امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے مزید کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن مصلحت کی حد ہوتی ہے، ہاں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں۔ دوبارہ اس کے اندر دھاندلی کے امکانات ہیں۔ تو وقتی طور کے اندر ان اسمبلیوں کا فائدہ اٹھا کے آپ انتخابی اصلاحات کرلیں۔ کچھ اور ایسی اصلاحات جو ناگزیر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا چلاس میں نئے اسپتال کی تعمیر کا اعلان

تاکہ اس گند کا صفایا ہوسکے۔ کہ ہم گدلے پانی سے تو نکلے تو دوبارہ گدلے پانی میں نہ اتریں۔ بلکہ شفاف پانی میں اتریں تو اس حد تک ہم ابھی بھی اپنے موقف پر اسی طرح قائم ہیں۔

مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے۔ اقتدار اور پھر اسے لمبا کرنا اور غیر ضروری طور پر لمبا کرنا یہ شائد جمیعت علمائے اسلام کا موقف نہ ہو۔ اور اس پر ہم اپنی رائے رکھیں گے، اور ابھی بھی ہماری رائے واضح ہے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں