میرے کام دیکھ کر سابق وزیراعظم گھبرا گئے،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی:شہبازشریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس سروس میں رمضان میں مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے، رمضان المبارک کےبعد ٹکٹ چارج کی جائےگی۔

وزیراعظم نے پشاورموڑتا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں معاونت کی ہے، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کے بھی شکرگزار ہیں۔

پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ اورینج روٹ آج سے آپریشنل ہوا ہے، میٹرو بس توسیعی منصوبے پر اب تک 16 ارب روپےآچکے ہیں، بد قسمتی سے حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی بد ترین تاخیر کا شکار ہوگیا۔

اسلام آباد کےشہریوں کویہ تحفہ نوازشریف نے 2017 میں دیا، قرضوں کا سود، تنخواہیں قومی آمدن سے ادا ہوتی ہیں، یہ منصوبہ بدقسمتی سے 4سال تعطل کا شکاررہا، پشاورموڑتا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس منصوبےکو 2018 میں آپریشنل ہونا تھا۔ تعطل کی وجہ سرکار کو منصوبے میں دلچسپی ہی نہیں تھی، اور اسی وجہ سےاسلام آباد میٹروبس منصوبےکو 4ارب کانقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتہ ہوگیا امپورٹڈ حکومت کابینہ تک تشکیل نہیں دے سکی، فرخ حبیب

شہباز شریف نے کہا کہ عوام سے کبھی غلط بیانی نہیں کروں گا، کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا، انہوں نے دن رات محنت کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، کہا جو کام سے محبت کرتا ہے، اور قوم کے لیے کام کرتا ہے وہ قوم کا تاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم تو ہیلی کاپٹر پر 55 روپے فی کلومیٹر پر آتے جاتے تھے اور وزراء کے پاس بلٹ پروف اور آرام دہ گاڑیاں تھیں، انہیں اس سے کیا غرض تھی کہ غریبوں نے اپنے بچوں کو اسکول لیکر جانا ہے، ماں باپ کو اسپتال لیکر جانا ہے یا محنت مزدوری کے لیے جانا ہے۔

پہلے لوگوں کو کہا جاتا تھا گھبرانا نہیں ہے. اب ہماری کارکردگی سے لوگ خود سمجھ جائیں گے کہ گھبرانا نہیں ہے.

شہباز شریف نے کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ پنجاب تھا کہ پی ٹی آئی کے وکیلوں نے لاہور میٹرو کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ تعطل کا شکار کروایا، پی ٹی آئی کے وکلاء نے گلے پھاڑ پھاڑ کر کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن ہوئی لیکن ججز نے منصوبے کو قریب سے دیکھا تو اسے کلین چٹ دی۔

ملک بڑی مشکل اور قربانیوں سے بنا ہے، حالات ایسے ہیں کہ قومی خزانےکے 100 روپے بھی ضائع نہیں کرسکتے، معاشی اعدادوشمار سے متعلق کبھی غلط بیانی نہیں کروں گا، دن رات ہم کوشاں ہیں اور محنت کریں گے،میں تو اسی رفتار سے کام کروں گا جس کی مجھے عادت ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں