پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کا جائزہ لے رہے ہیں، مسائل کا حل انتخابات میں ہے: آفتاب شیرپاؤ

پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کا جائزہ لے رہے ہیں، مسائل کا حل انتخابات میں ہے: آفتاب شیرپاؤ

اسلام آباد: قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل جلد از جلد انتخابات ہی میں ہے۔

میرے کام دیکھ کر سابق وزیراعظم گھبرا گئے،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی:شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا آفتاب احمد خان شیرپاؤ ںے یہ بات قومی وطن پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا کہ سی ای سی کے اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سے عوام میں چہ میگوئیاں ہو رہیں۔

قومی وطن پارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ قومی وطن پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب

سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد شیر خان پاؤ نے سی ای سی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مضبوطی صوبائی خود مختاری کے ساتھ مشروط ہے۔

انہوں ںے کہا کہ آئین کی بالادستی قائم رکھنے میں عدالت عالیہ کا کردار قابل تحسین ہے، الیکشن کمیشن کو بھی مضبوط اور خود مختار کردار ادا کرنا ہو گا۔

10سے 15ہزار لوگ جمع کر کے عدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں؟ چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق قومی وطن پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، مسائل کا حل جلد از جلد انتخابات میں ہی ہے۔


متعلقہ خبریں