فیصلہ عوام کریں: ترقی، دوائی، آٹا، چینی، گیس و بجلی چاہیے یا عمران کا جھوٹ؟مریم اور نگزیب

فیصلہ عوام کریں: ترقی، دوائی، آٹا، چینی، گیس و بجلی چاہیے یا عمران کا جھوٹ؟مریم اور نگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم ملک میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں کیونکہ سابق حکمران کے کارنامے عوام کے سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص جھوٹ بولتا رہا ہے۔

میرے کام دیکھ کر سابق وزیراعظم گھبرا گئے،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی:شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کہا چیف الیکشن کمیشنر کیخلاف ریفرنس لارہے ہیں جب کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ 30 روز میں آنے والا ہے اور 16 اکاونٹس سے متعلق انہوں نے نہیں بتایا ہے مگر اداروں کو نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ اسد عمر نے پٹیشن دائر کی ہے کہ دستاویز پبلک نہ کی جائیں، گزشتہ چار سال سے عوام کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور حواریوں کی چوری پکڑی گئی ہے، کل ان کا بیانیہ ہوگا کہ چیف الیکشن کمیشن نے میرے خلاف سازش کی، فارن فنڈنگ میں عمران خان اور دیگر کو سزا ضرور ملے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فارن فنڈنگ میں 70 لاکھ  ڈالرز ڈکلیئر نہیں کیا گیا،پارٹی فنڈنگ کی مد میں دو کروڑ روپے سے زائد رقم ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی،عمران خان سن لیں! سازش سازش کے راگ سے جرائم نہیں چھپتے، عمران خان قومی اداروں کے خلاف مہم بند کریں۔

پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کا جائزہ لے رہے ہیں، مسائل کا حل انتخابات میں ہے: آفتاب شیرپاؤ

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے رات کو عدالتیں کیوں کھلیں؟
عدالتیں اس لیے کھلیں تم نے آئین شکنی کی تھی، توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو اس کا جواب کون دے گا؟ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 8 سال سے زیر التوا ہے، انہوں نے اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال کر حکومت کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 60 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر کے ملک کے خلاف سازش کی، چوری پکڑی جائے تو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں، عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں،
عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ معاشی ترقی چاہیے یا عمران خان کا جھوٹ؟ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سستی دوائی ،آٹا چینی ،بجلی گیس چاہیے یا عمران خان کا جھوٹ؟

ن لیگ کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ انہوں نے فارن فنڈنگ، مہنگائی اور کشمیر فروشی کی، پی ٹی آئی کے ربوٹک ٹویٹس کی رپورٹس ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کچھ دیر میں وفاقی کابینہ کا اعلان کروں گی، ہم مشاورت کے ساتھ کچھ دیر میں کابینہ کا اعلان کریں گے، کسی چیز کا کوئی ایشو نہیں بنا، سب قیاس آرائیں ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے کرپٹ حکومت کو مشترکہ جدوجہد سے پارلیمان سے باہر کرد یا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب وزارت اطلاعات وہ نہیں ہوگی جو عمران خان اور پی ٹی آئی کی تھی بلکہ یہ حکومت پاکستان اور ملک کی وزارت اطلاعات ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ چارسال پاکستان کے عوام انا ، تکبر اور ضد کا نشانہ بنے ہیں، وفاقی کابینہ فائنل ہو چکی ہے البتہ حلف کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادی اظہار رائے، میڈیا، اپوزیشن اور پارلیمان کے لیے جدوجہد کی ہے۔

بچوں اور نوجوانوں کو ٹی وی سے دور رکھیں، مریم اورنگزیب کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت کا غیر ملکیوں اور کمپنیوں سے پیسے لینا جرم ہے، میں نے کبھی کسی پر جھوٹا الزام نہیں لگایا، ملکی و عوام کے مفاد میں فیصلے ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں