کابینہ کیلئے مدعو کرنے پر ن لیگ اور پی پی کا شکریہ: اتحادیوں کو جگہ دیں، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی کی ترجیحات حکومت نہیں، عوام ہیں۔

آصف زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات: کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کرنے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا شکریہ، تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔

اسفند یارولی خان نے کہا کہ ملک و حکومت پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں، مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہماری ترجیح عہدے نہیں عوام، پارٹی، تنظیم اور نظریہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ اس وقت پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے۔

وفاقی کابینہ کب تشکیل پائے گی، ن لیگ کا موقف سامنے آ گیا

ہم نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے توقع ظاہر کی کہ امید ہے نئی حکومت قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکال لے گی۔


متعلقہ خبریں