جسٹس فائز عیسیٰ کیس: عمران خان نے ریفرنس دائر کرنے کا کہا، فروغ نسیم

جسٹس فائز عیسیٰ کیس: عمران خان نے ریفرنس دائر کرنے کا کہا، فروغ نسیم

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں عمران خان نے اے آر یو کے مواد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کرنے کا کہا۔

صدارتی ریفرنس بینچ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفظات کا اظہار کر دیا

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ذاتی طور پر کوئی بھی رنجش نہیں رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق سمری صدر اور وزیر اعظم کی منظور ی کے بغیر منتقل نہیں ہوتی، ہماری عدلیہ عمران خان کے خلاف نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں عمران خان نے اے آر یو کے مواد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کرنے کا کہا، ایسٹس ریکوری یونٹ وزیر اعظم کے ماتحت تھا۔

پاکستان میں آمریت کے ادوار میں کرپشن کم ہوئی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ میں عام طور پر تحمل مزاج اور صوابدیدکا استعمال کرتا ہوں،ریکارڈ کی درستگی کے لیے میرے پاس کافی مواد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس سے متعلق فواد چودھری کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، فواد چودھری یہ کہنا چاہتے ہیں وزیر اعظم یہ ریفرنس بھیجنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

مجھے ہر ایک نے دھکا دینے کی کوشش کی، فروغ نسیم

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ریفرنس وفاقی کابینہ میں کبھی پیش ہی نہیں کیا گیا، فواد چودھری کی بات سچ ہے تو وہ کابینہ کی میٹنگ کے منٹس سامنے لائیں۔


متعلقہ خبریں