بلاول بھٹو وزیرخارجہ ہوں گے، خواجہ آصف


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وفاقی کابینہ میں شامل ممکنہ ناموں کا بتا دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وزارت خارجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون جب کہ احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاور اور پٹرولیم کی وزارت شاہد خاقان عباسی دیکھیں گے، اقتصادی امور کی وزارت ایاز صادق دیکھیں گے۔

خسارہ کم کرنا ہے، آئی ایم ایف سے قسط بحال کرانی ہے، کابینہ کا اعلان رات ہو جائیگا: مفتاح اسماعیل

کابینہ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بلوچستان میں فائرنگ کے واقعہ پر بی این پی مینگل کے تحفظات تھے، بی این پی مینگل کے تحفظات کے باعث حلف برداری میں ایک دن کی تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی این پی کے ساتھ معاملات حل ہو گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں