پرویز الٰہی نے اسمبلی کو بے وقار کیا، علیم خان کے ساتھ بھی دھوکہ ہوا: حمزہ شہباز

پرویز الٰہی نے اسمبلی کو بے وقار کیا، علیم خان کے ساتھ بھی دھوکہ ہوا: حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، چار سالوں میں نئے پاکستان کے خواب دکھائے گئے لیکن صوبے میں صرف کرپشن ہوئی۔

پرویزالٰہی نے کرتوت چھپانے کیلئے بازو ٹوٹ جانے کا ڈرامہ کیا، عطا اللہ تارڑ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات علیم خان کی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ ، خواجہ عمران نذیر اور اویس لغاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے انتقام کا صفحہ پھاڑدیا ہے، قانون اپنا راستہ خود لے گا، پرویز الہٰی ہنگامہ آرائی کیلئے لوگوں کو اکسا رہے تھے، اسمبلی میں سیکیورٹی کے روپ میں غنڈے بھرتی کیے گئے تھے۔

میرے کام دیکھ کر سابق وزیراعظم گھبرا گئے،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی:شہبازشریف

انہوں ںے کہا کہ پرویز الہٰی نے اسمبلی کو بے وقار کیا، میڈیا نے پرویز الہٰی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، علیم خان کے ساتھ بھی دھوکہ ہوا لیکن علیم خان اصولی مؤقف پر ڈٹے رہے۔ انہوں ںے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پہاڑ جیسے مسائل حل کریں گے۔

آنکھیں کھو ل لو! تمہاری جعلی حکومت اور مستقبل دونو ں ختم، حساب تو دینا پڑے گا: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ گھر تشریف لانے پر حمزہ شہباز کا مشکور ہوں، امید ہے آنے والا دن اچھا ہوگا، امید ہے حمزہ شہباز کی قیادت میں صوبے کے مسائل حل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں