پاکستان کی سویڈن، ہالینڈ اور بھات میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت

پاکستانیوں کا قتل

پاکستان کی جانب سے سویڈن اور ہالینڈ اور بھارت میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے سویڈن میں ریلیوں کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک ڈچ سیاستدان کے اسلام، مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ انتہائی بے ہودہ اشتعال انگیز اسلامو فوبک افعال ہیں، یہ واقعات دنیا کے 1.5 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں، ایسے افعال آزادی اظہار رائے کے تحت نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی سازش نہیں ہوئی، امریکا کی پاک فوج کے بیان کی تائید

انسانی حقوق کے عالمی قانون نفرت انگیز تقریر سے اجتناب، تشدد پر اکسانے سے روکتے ہیں، پاکستان سمیت تمام مسلمان، اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی توہین کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے خلاف کھڑا ہے۔

پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ ڈچ، سویڈش حکام پاکستانی عوام، دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا ادراک کریں،
متعلقہ حکام اسلامو فوبک واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں، عالمی برادری انسانیت کی بہتری، پرامن معاشروں کی تعمیر کے لیے یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کرے۔


متعلقہ خبریں