دنیا کی سب سے معمر ترین گوریلا 65 سال کی ہو گئی


 دنیا میں سب سے معمر ترین گوریلا 65 سال کی ہو گئی، جس کا جشن برلن کے چڑیا گھر میں منایا گیا۔

مادہ گوریلا جس کا نام فیٹو ہے، کے سالگرہ کا خاص جشن منایا گیا جس کے لیے خصوصی پھلوں کا کیک بھی تیار کیا گیا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام  پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا گوریلا دنیا کا سب سے معمر ترین گوریلا ہے، جس کا جشن منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیٹو کو اسپیشل محسوص کرانے کے لیے کھانے اور کیک  کا خاص اہتمام کیا گیا۔


فیٹو کو 1959 میں برلن چڑیا گھر لایا گیا تھا جب وہ صرف دو برس کی تھی۔  فیٹو کو ایک ملاح نے فرانس کے جزیرے مرسیلس سے جرمنی پہنچایا تھا ۔ جہاں کے عملے نے مادہ گوریلا کا بہت خیال رکھا کیونکہ اس وقت وہ بہت چھوٹی تھی۔

2019 میں گوریلا ٹروڈی کے مرنے کے بعد فیٹو کو دنیا کی سب سے معمر ترین مادہ گوریلا کے اعزاز سے نوازا گیا، اور اس کا نام  قید میں رہنے والے بزرگ ترین گوریلا کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

نیوز ریلیز کے مطابق، فیٹو برلن کے چڑیا گھر کے واحد جانوروں میں سے ایک ہے جو جنگل میں پیدا ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر گوریلا قید میں رکھے جائیں تو اوسطاً 50 برس تک ہی زندہ رہتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں