مظاہرین کی دھمکیاں، جمائما نے ویڈیو شئیر کر کے لندن پولیس کو ٹیگ کر دیا


لندن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کے  جمائما گولڈ اسمتھ کے بار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کی ویڈیو جمائما نے سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے  میٹرو پولیس کو ٹیگ کر کے سوال کیا ہے کہ کیا یہ سب قانون کے دائرے میں آتا ہے۔

جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ان لوگوں کی ویڈیو ہے جو میری 88 سالہ ماں کے گھر کے باہر گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیںِ اور کہہ رہے ہیں کہ اگر جمائما اور ان کے بیٹے یہاں نیچے نہ آئے تو ہم ان کے بیڈ رومز میں گھس جائیں گے۔


جمائما نے سوال کیا کہ کیا اس طرح کہ دھمکی دینا لیگل ہے؟ ویڈیو میں بھی مظاہرے میں موجود شخص کو اس قسم کی نعرے بازی کرتے سنا جا سکتا ہے۔

یاد رہے چار روز قبل ن لیگی کارکن سابق لندن میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ  کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے تھے، احتجاج میں کارکنان نے نعرے بازی کی اور عمران خان اور ان کے بچوں کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پرانا پاکستان‘‘ جمائما خان کو لاہور یاد آگیا

جس پر جمائما نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیزنعروں سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اجتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔
جس میں عابد شیر علی نے لکھا تھا کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں