مسلسل گرمی کے بعد بالائی علاقوں میں بارش کا امکان


بلوچستان ، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔اسلام آباد میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار اور زیارت میں بارش متوقع ہے۔سبی، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ ، شیخوپورہ، لاہور بھی  بارش  ہوسکتی ہے۔

حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش  کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سکھر،لاڑکانہ ، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

وزیرستان ، ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ، کرم اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔ہری پور، انسہرہ، ایبٹ آباد، دیر،سوات ،کوہستان اورچترال میں  بھی بادل برسنے کو تیار ہیں۔مالاکنڈ،بونیرمیں تیز ہواؤں ،ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں