حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 23 اگست 2023 تک اپنی مدت پوری کرے گی۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد ہو گیا ہے اور حکومت بن گئی جو اب اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کابینہ کیسے بڑھائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی مہنگائی پر پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس، ضلعی انتظامیہ کو طلب کر لیا


متعلقہ خبریں