عمران خان کا سوشل میڈیا سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ

عمران خان کا سوشل میڈیا سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کل رات سوشل میڈیا سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کے استعفے میں تیکنیکی غلطی: نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تمام تیاریوں کی باضابطہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موجودہ حکومت 30 مئی سے پہلے ختم ہو جائے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 21 اپریل کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر ذمہ داران کو ہدایت کی کہ قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچیں۔ عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

عمران خان کے حق میں اٹھی لہر کو دبانا ممکن نہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ملک کی خود مختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں، پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کے لیے یکجا و متحرک ہے۔


متعلقہ خبریں