ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کا انتقال ہو گیا


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) پاکستان کے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کا انتقال ہو گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقبال محمد علی گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اقبال محمد علی 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے -240 کورنگی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے تھے۔

کراچی: معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق اقبال محمد علی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دی تھیں۔


متعلقہ خبریں