لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، عمران خان

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ہی 1940 میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی تھی، اس وقت ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں نے آزاد ملک کا انتخاب کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ سب کو اسی جگہ پر اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش کے ذریعے ہم لوگوں پر اپنے غلاموں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کا سوشل میڈیا سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، طلبا، کسان، سروس مین، رکشے والے اور عورتین و بچے سب جلسہ میں شرکت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ پاکستانی جو خودمختار پاکستان دیکھنا چاہتا ہے وہ اس جلسہ میں شرکت کرے۔


متعلقہ خبریں