پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا ہو گیا

flour rates

لاہور: حکومت پنجاب نے اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا کردیا ہے۔

فیصلہ عوام کریں: ترقی، دوائی، آٹا، چینی، گیس و بجلی چاہیے یا عمران کا جھوٹ؟مریم اور نگزیب

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 450 روپے ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہم نیوزنے بتایا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹے کے ریٹس رمضان بازار کے برابر کر دئیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت محکمہ خوراک فلورملز کو 1600 روپے فی من گندم فراہم کرے گا۔

سستا آٹا، کم سے کم اجرت 25 ہزار،پنشن میں 10 فیصد اضافہ،وزیراعظم کا پہلا خطاب، بڑے اعلانات

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم فراہم کرتے ہی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کم کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں