ابھی تک تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہیں، فواد چودھری

نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں، فواد چودھری

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی تک تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہیں، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا نتیجہ قبول نہیں کیا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم ضمانت پر ہیں،اگر ضمانت منسوخ ہوجائے تو جیل سے ملک کیسے چلے گا۔ وفاقی کابینہ کے زیادہ تر لوگ بھی ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ بلاول صرف میاں صاحب سے ملتے ہیں یا کسی اور سے، یہ ملک اس طرح سے نہیں چل سکتا۔

فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوگیا، اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے،جب تک انتخابات نہیں ہوتے اور مستحکم حکومت نہیں آتی ملک بحران کا شکار رہیگا۔

عمران خان کے حق میں اٹھی لہر کو دبانا ممکن نہیں، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا الیکشن کا مطالبہ درست ہے، وہ حالات کو صحیح طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا فروغ نسیم اب کیوں بھاگ رہے ہیں، ذمہ داری تو 100 فیصد فروغ نسیم کی ہے، یہ ضروری نہیں ہر کام وزیراعظم کرے گا،عمران خان نے کہا اگر ریفرنس نہ بھیجتے تو بہتر تھا، طریقہ کار کا مسئلہ ہے، وزیرقانون نے طے کرلیا۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز بھی پی ٹی آئی کے ساتھ چلائے جائیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ صرف پی ٹی آئی اسکروٹنی نہ کریں، ہم کہتے ہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کیس بھی چلائیں۔


متعلقہ خبریں