افغانستان سمیت خطے میں امن کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے:حنا ربانی کھر


وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان‏ ایمبیسڈر محمد صادق نے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے افغانستان اورخطے میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

حنا ربانی کھرنے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات باعث تشویش ہیں۔پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔۔


متعلقہ خبریں