پاک برطانیہ تعلقات سٹریٹجک سطح تک بڑھانا ہوں گے:وزیراعظم شہبازشریف


وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے، جہاں انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد  پیش کی اور اور برطانوی حکومت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہبازشریف کا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: ہائی کورٹ کا عمران خان کو ملے تحائف کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کے فروغ کے لیے کئے گئے کام کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مبارکبادی ٹویٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں