مہنگائی کرنے سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے، شاہد خاقان عباسی


کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی کرنے سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا اور امید ہے کابینہ نیب سے متعلق اچھا فیصلہ کرے گی۔ عوام کو بھی سمجھنا ہو گا کہ نیب کو ختم کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ادارے کے خلاف ذاتی کیسز کی وجہ سے نہیں بلکہ نیب کے علاوہ احتساب کے اور بھی طریقے ہیں۔ اپوزیشن میں تھے تو نام نہاد احتساب کا ایک رخ دیکھتے تھے اور آج افسران کہتے ہیں نیب رہے گا تو کام نہیں کر سکتے۔ حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ نیب کو رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی پال پروگرام میں 1 ارب روپے کی مبینہ مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو ختم کیا تو الزام لگے گا اپنے کیسز کے لیے ادارے کو ختم کیا۔ جس نے ملک کو لوٹا ہے اُسے عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا اور امید ہے کابینہ نیب سے متعلق بہتر فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی ہتک نہیں کی اور کسی کو گالی نہیں نکالی نہ ہم نے کسی پر بے جا الزام لگائے۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں جواب تو دینا ہو گا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا اور پیٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ ہو گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کرنے سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے اور مشکل فیصلوں کی زد میں عوام سمیت سب آئیں گے۔ کابینہ بن گئی ہے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے استعفے دیئے ان کی تصدیق کرنا ہو گی کہ کہیں استعفے زبردستی تو نہیں دلوائے گئے۔


متعلقہ خبریں